سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور بری خبر
سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے ایک اور بری خبر آگئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے ایک اور بری خبر آگئی۔

پنجاب میں سرکاری ملازمت پر بھرتی ہونے والوں کو اب بیسک تنخواہ کی جگہ لم سم تنخواہ ملے گی۔

پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (تنسیخ) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، بل کے تحت سروس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کو منسوخ کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق حکومت نے سرکاری بھرتیوں کو لم سم پے پیکیج میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بنیادی پے سکیل کے تحت بھرتی کا طریقہ کار ختم کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے، خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے بل تنسیخ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کر دی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی پے سکیل سے خزانے پر پنشن کی مد میں زیادہ بوجھ پڑتا ہے، لم سم پے سکیل کے لئے نئی قانون سازی جلد متوقع ہے، پنجاب میں نئی سرکاری بھرتیاں اب لم سم پے سکیل کے تحت ہوا کریں گی۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بنیادی پے سکیل میں الاؤنسز شامل کرنے کے باعث بھی خزانے پر بوجھ بڑھتا ہے، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔