طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟
پاسپورٹ انڈیکس 2026
عالمی درجہ بندی ادارے آرٹن کیپٹل نے سال 2026 کے لیے پاسپورٹ انڈیکس جاری کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) عالمی پاسپورٹ انڈیکس 2026 کی نئی فہرست جاری کردی گئی جس میں متحدہ عرب امارات ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا۔

عالمی درجہ بندی ادارے آرٹن کیپٹل نے سال 2026 کے لیے پاسپورٹ انڈیکس جاری کر دیا جس میں ایک بار پھر مسلم ملک متحدہ عرب امارات نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کر لیا۔ اماراتی شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرنے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلد انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ

فہرست میں اس بار حیران کن طور پر سنگاپور نے بڑی چھلانگ لگائی اور 30 ویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ کر سپین کے ساتھ مشترکہ پوزیشن حاصل کر لی، جہاں کے شہری 175 ممالک میں بنا ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر 10 ممالک موجود ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔ اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔
فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 91 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر صرف 45 ممالک میں بغیر ویزا یا آن آرائیول سہولت دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے کچھ بہتر کارکردگی دکھانے والے ممالک میں یمن (90)، بنگلادیش، شمالی کوریا، فلسطین (89) اور اریٹیریا(88) شامل ہیں جبکہ بھارت اس فہرست میں 69 ویں نمبر پر موجود ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں