بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے اہم ہوائی اڈوں پر آپریشنز روک دیے
Pakistan airports
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ مجموعی ایئرپورٹ سرگرمیاں بھی مسلسل کم ہو رہی ہیں۔

ملکی سطح پر بین الاقوامی فضائی سرگرمیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اب تین بڑے ہوائی اڈے مکمل طور پر بیرونِ ملک پروازوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق کئی ہوائی اڈے، بین الاقوامی حیثیت رکھنے کے باوجود عملی طور پر غیر فعال ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 151 ہوائی اڈے اور لینڈنگ اسٹپس موجود ہیں جن میں سے صرف دس بین الاقوامی سفر کے لیے فعال ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئرپورٹس پر بھی غیر
ملکی پروازوں کی تعداد دیگر ممالک کے مساوی ہوائی اڈوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
 
 
نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھاری لاگت سے تعمیر کیا گیا، افتتاح کے بعد سے اب تک غیر فعال ہے اور وہاں کوئی ملکی یا غیر ملکی پرواز موجود نہیں۔ اسکردو اور نیو میرپور ایئرپورٹس بھی بین الاقوامی
حیثیت کے باوجود استعمال میں نہیں۔
صرف آٹھ ہوائی اڈے— کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ باقاعدگی سے بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 43 ہوائی اڈے اندرونِ ملک پروازوں کے لیے فعال ہیں جبکہ باقی ایئرپورٹس صرف فوجی یا ہنگامی نوعیت کے استعمال کے لیے ہیں۔