حکومت پاکستان نے بینظیر ہنرمند پروگرام میں شمولیت کی شرائط و طریقہ کار جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ملک کے غریب اور مستحق گھرانوں کو فنی مہارت دے کر معاشی خود مختاری کی طرف لانے کا اہم قدم ہے۔
پروگرام کا بنیادی مقصد بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے اہل خانہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن کا پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا آغاز
پروگرام کے کورسز میں آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن و ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبے شامل ہیں، جن کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ رکھا گیا ہے۔
جاری کردہ شرائط کے مطابق صرف وہ افراد اہل ہوں گے جو بی آئی ایس پی کی ڈائنامک رجسٹری میں مستحق کے طور پر درج ہوں۔ پروگرام میں داخلے کے کم از کم تعلیم میٹرک جبکہ عمر کی حد 18 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ ایک گھرانے سے صرف ایک فرد پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق رجسٹریشن پورٹل (https://hunarmand.bisp.gov.pk) صرف درخواست جمع کرانے کیلیے ہے جبکہ اس کے بعد درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ہی پروگرام میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔امیدوار قریبی تحصیل دفتر میں اصل شناختی کارڈ اور فعال موبائل نمبر کے ساتھ بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔