16 سال سے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کیلئے بڑی خوشخبری
teen motorcycle license
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 16 سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومتِ پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ یہ اقدام نوجوانوں میں ٹریفک شعور بڑھانے اور قانونی ڈرائیونگ کو فروغ دینے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

پیغام میں واضح کیا گیا کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں پہلی خلاف ورزی پر وارننگ چالان جاری کیا جائے گا تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ والدین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اور بدتمیزی یا بداخلاقی سے گریز کریں، پہلی بار ٹریفک مانیٹرنگ میں ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ نگرانی مزید مؤثر ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی کم عمر طلبا کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری کے عمل کو روکنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 

 

انہوں نے کہا کہ والدین کو زیادہ ذمہ داری لے کر بچوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کی عادات ڈالنی ہوں گی، ٹریفک قوانین شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے ہیں، ہم بچوں کو سزا دینے کے بجائے انہیں محفوظ بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں دی، قانون کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہے اور اس میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔