تفصیلات کے نطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کیلئے نہایت اہم اور مشکل ثابت ہوسکتے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی موجودہ حکمتِ عملی نہ بدلی تو پارٹی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، یہاں تک کہ انہیں گورنر راج جیسے اقدامات کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور کچھ ایسی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں جن کے نتائج جلد سامنے آسکتے ہیں۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر بیانات دینے والوں کو بھی جلد ہی یہ احساس ہو جائے گا کہ ان کیخلاف کیا کارروائی ہونے والی ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپنے ہی کچھ رہنماؤں نے ایسی غلطیاں کی ہیں جن کے باعث عمران خان آج موجودہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے، انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات نہ کروائی گئی تو یہ آئین کیخلاف ہوگا، پارٹی معاملات میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔