ضمنی انتخابات : قومی و صوبائی حلقوں میں لیگی امیدواروں کی برتری
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پرضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پرضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آرہے ہیں۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج

این اے 96

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے امیدوار محمد بلال بدر پہلے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نواب شير وسير دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 104

حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں بھی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے امیدوار دانیال احمد پہلے جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 18

این اے18ہری پور ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار بابر نواز خان آگے جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب دوسری پوزیشن پر ہیں۔

این اے 129

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتاج کے مطابق لیگی امیدوار حافظ میاں محمد نعمان پہلے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 143

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے امیدوار محمد طفیل جٹ نے ایک لاکھ 36 ہزار 313 ووٹ لے کر میدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چودھری 13 ہزار 120 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر رہے۔

این اے 185

حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار محمود قادر خان پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقوں کےغیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج

پی پی 73

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا سے بھی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کا پہلا جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث کا دوسرا نمبر ہے۔

پی پی87

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی پیچھے ہیں۔

پی پی 98

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار آزاد علی تبسم پہلی جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل دوسری پوزیشن پر ہیں۔

پی پی 115

حلقہ پی پی 115 فیصل آباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 116

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے احمد شہریار کا پہلا جبکہ آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر کا دوسرا نمبر ہے۔

پی پی 203

حلقہ پی پی 203 ساہیوال کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار محمد حنیف آگے جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر پیچھے ہیں۔

پی پی 269

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ کے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی دوسرے نمبر پر ہیں۔