اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور متعدد نجی دفاتر کل بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کی برسی کل ہالا میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، جہاں ملک بھر سے سروری جماعت کے عقیدت مند، سیاسی کارکن، سماجی رہنما اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: مختلف علاقوں میں عارضی بجلی معطلی کا شیڈول جاری
ہالا میں مرکزی اجتماع، دعا اور قرآن خوانی کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا، جبکہ درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔
ضلع مٹیاری کی انتظامیہ نے برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی مکمل کر لیے، پولیس، ٹریفک عملے اور ریسکیو ٹیموں کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں تاکہ شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ شہر کے داخلی راستوں، شاہراہوں اور اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔