کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے صوبہ بھر میں متعدد مقامات پر بجلی کی عارضی معطلی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کوئٹہ شہر کے جناح ٹاؤن، بروری روڈ اور جی او آر کالونی فیڈرز کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ،شیخ ماندہ گرڈ سے جبل نور، داریم، ویسٹرن بائی پاس اور خروٹ آباد کے علاقوں میں بھی صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک بجلی بند رکھی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈرز بھی اسی ٹائم شیڈول کے مطابق متاثر ہوں گے جبکہ انڈسٹریل گرڈ کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، میاں غنڈی اور دیگر فیڈرز پر دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک لوڈ شیڈنگ ہو گی۔
کیسکو حکام کے مطابق گلستان اور قلعہ عبداللہ گرڈ پر بھی صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مرمتی کام کے باعث بجلی کا نظام ٹھپ رہے گا، سریاب گرڈ کے نیو و اولڈ جان محمد روڈ، مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز پر بھی صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
حکام نے بتایا کہ 21 نومبر کو مری آباد گرڈ کے سید آباد فیڈر، شیخ ماندہ گرڈ کے ائیرپورٹ روڈ، تکتو، دوستین اور چشمہ فیڈرز پر بھی صبح ساڑھے 10 بجے تا دوپہر اڑھائی بجے بجلی معطل رکھی جائے گی۔
اسی طرح بارکھان، کوہلو اور صحبت پور گرڈ اسٹیشنز میں بھی 21 نومبر کو بالترتیب صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
کیسکو کے مطابق ان تمام بندشوں کا مقصد سسٹم کی بہتری، لائنوں کی مرمت اور بروقت اپ گریڈیشن ہے تاکہ شہریوں کو مستقبل میں بہتر اور مستحکم بجلی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔