الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کے 6 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو گا، امیدواروں کی انتخابی مہم 21 نومبر کو اختتام پذیر ہو گی۔
ای سی پی حکام کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں 5 لاکھ 58 ہزار تین سو 64 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2 لاکھ 69 ہزار 25 خواتین جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار تین سو 39 مرد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
لاہو ر کے حلقہ این اے 129 میں مجموعی طور پر 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ایک سو 33 پولنگ اسٹیشنز مردوں کے لیے ، ایک سو 131 خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 70 پولنگ اسٹیشنز مرد خواتین کے مشترکہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 کی نشست پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر مسلم لیگ ن کی جانب سے حافظ میاں نعمان اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چودھری ارسلان احمد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز چودھری و دیگر کی سزا معطلی کی اپیلو ں پر سماعت ملتوی
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطۂ اخلاق کی پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 اور این اے 104 فیصل آباد ، حلقہ این اے 129 لاہور ، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیری غازی خان پر ضمنی انتخاب ہو ں گے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی ،پی پی 98 فیصل آباد ، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ میں بھی 23 نومبر کو ضمنی انتخاب ہو گا۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی مہم 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب 12 بجے اختتام پذیر ہو گی ، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے گزارش ہے کہ قانون کی مکمل پاسداری کریں ، مزکورہ حلقوں میں 23 نومبر 2025 کو پولنگ کا عمل ہوگا۔