انجینئر الطاف حسین نیشنل گرڈ کمپنی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
Altaf Hussain NGCP
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (NGCP) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کا باضابطہ طور پر حلف سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی حکومت کے تنظیم نو کے پروگرام کے تحت پاور سیکٹر میں وسیع اصلاحات کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد شفافیت، کارکردگی میں اضافہ اور توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

الطاف حسین کے پاس بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد بین الاقوامی تجربہ موجود ہے۔ انہوں نے 1987 میں واپڈا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں کینیڈا کے پاور سیکٹر میں 27 سال خدمات انجام دیں۔ ان کے تجربے اور مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں این جی سی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

عہدہ سنبھالتے ہی انجینئر الطاف حسین نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، جنرل منیجرز اور C-Suite افسران کے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی عائد

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این جی سی کو ایک جدید اور ترقی پسند ادارے میں تبدیل کیا جائے گا، ٹیم ورک، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مؤثر رابطے اور ادارے کی صلاحیتوں کے بہتر استعمال پر کا کریں گے۔

انجینئر الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ این جی سی ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے اور معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جائیں گے اور ادارہ عوام کو بہتر سروس فراہم کرے گا۔