موٹروے کے راستے مکمل طور پر بند
motorway closure
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد موٹروے پولیس حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ایم-1 موٹروے کو پشاور سے صوابی انٹرچینج تک شدید دھند اور حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندش حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔ شہر سے شہر سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کریں اور دھند چھانے سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی سستی ہونے کا امکان، فی یونٹ کتنے کا ہو جائے گا؟

این ایچ ایم پی حکام نے فوگ لائٹس کے استعمال، آگے والے گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے اور محفوظ رفتار سے گاڑی چلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سفر پر روانہ ہونے سے قبل مسافروں کو موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے فوری معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دھند کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس سے حادثات اور ٹریفک جام کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔