فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت و لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے کام سرانجام دیں تو عہدے پر رہیں گے ،سہیل آفریدی کوئی اور راستہ اپنائیں گے تو وفاق کے پاس بھی آئینی آپشن موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی قسم کےانتشارکامتحمل نہیں ہوسکتا، جو تشدد کرتا ہے وہ سیاست نہیں کرتا، سیاسی انتقام کسی نہ کسی صورت چلتا رہا ہے ہم بھی شکا ر رہے ہیں، سیاسی ا نتقام روکنےکےلیے 27ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیاگیا، سیاسی انتقام روکنے کیلئے صدر کو استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا،26ویں اور 27ویں ترمیم نے پاکستان کو استحکام دیا، ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ جب چاہے ترامیم کرے گی، ملک کا آئین پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا برطانوی جریدے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ججز آئین کے مطابق حلف اٹھاتے ہیں، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کاحق،ججز سیاسی پارٹی نہیں ہو سکتے، ججز کے استعفے سیاسی ہیں، سو موٹو پر جس کا دل کرتا تھا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیتا تھا، سپریم کورٹ سوموٹوپرحکومت کوگھربھیج دیتی تھی، پارلیمنٹ کے منتخب وزیراعظم کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے تھے، ججز کو ملنے والی مراعات نہیں روکیں گے۔
فیصل آباد میں ضمنی الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں ، ہمارا جن سے مقابلہ تھا وہ تو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ن لیگ فیصل آبادمیں کئی مرتبہ الیکشن جیت چکی ہے،فیصل آبادمیں ن لیگ ضمنی انتخابات آسانی سے جیتے گی۔