نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی
NADRA digital service
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کروا دی ہے۔

اب شہری اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کر سکیں گے۔

اس اقدام سے یہ عمل فزیکل تصدیق سے آن لائن تصدیق میں تبدیل ہو گیا ہے، پہلے شہری کو نادرا کے دفتر جانا پڑتا اور گھنٹوں قطار میں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

نئی سہولت کے ذریعے شہری اپنے گھروں سے بایومیٹرک چیک کر سکتے ہیں اور پھر منتقلی کے باقی اقدامات متعلقہ سرکاری دفتر میں مکمل کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے نادرا نے تمام شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے خاندان کے مرحوم افراد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکو حذف کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی الٹنے سے 18 افراد زخمی

ایک الرٹ میں اتھارٹی نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے مقامی دفتر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے خاندانی ریکارڈ اپ ڈیٹ کریں، اپ ڈیٹ کرنے نے لیے ضروری دستاویزات:

  1. مرحوم کا وفات کا سرٹیفکیٹ جو یونین کونسل نے جاری کیا ہو
  2. مرحوم کے تمام دستیاب اصل NIC/CNIC/NICOP/POC/CRC کارڈز
  3. حلف نامہ/اعلان (نادرا کے دیے گئے فارمیٹ کے مطابق)

یاد رہے کہ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں7 ملین اموات یونین کونسلز میں درج ہونے کے باوجود ان کے شناختی کارڈز حذف نہیں کیے گئے تھے۔