سوزوکی الٹنے سے 18 افراد زخمی
فائل فوٹو
November, 16 2025
بدین: (ویب ڈیسک) بدین میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی ایک سوزوکی وین انصاری شوگر ملز کے قریب زرداری روڈ پر الٹ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جس کے باعث کم از کم 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں16 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
ماتلی پولیس اور ایدھی کے رضاكار موقعے پر پہنچے اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال ماتلی منتقل کیا جہاں سے ایک خاتون کی نازک حالت کے باعث انہیں سول اسپتال حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا
حادثے کے وقت تمام افراد سانجر چانگ کے گاؤں رئیس لکی رند واپس جا رہے تھے جہاں سے وہ ماتلی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔