نئے روٹ کی سروس17 نومبر 2025 سے شروع ہوگی، نیا روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک چلایا جائے گا جو خواتین کو مصروف اوقات میں خصوصی سفری سہولت فراہم کرے گا۔
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ہفتے کے روز تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پنک بس روزانہ تین مقررہ اوقات میں چلائی جائے گی:
- صبح 8 بجے سے 9 بجے تک
- دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک
- شام 5 بجے سے 7 بجے تک
یہ شیڈول خواتین کے لیے شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر سفر کو مزید محفوظ اور آسان بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام اسکولوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سروس مکمل طور پر خواتین کے لیے مخصوص ہے جس میں آرام اور سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی گئی ہے، ہر بس میں جدید سیکیورٹی فیچرز، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا تاکہ سفر محفوظ بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت آئندہ مہینوں میں پنک بس نیٹ ورک کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ یہ اقدام خواتین کے لیے تعلیم اور ملازمت تک رسائی بہتر بنانے کے حکومتی وژن کی حمایت کرتا ہے کیونکہ محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ خواتین کی ضروریات کا اہم حصہ ہے۔