پنجاب کے تمام اسکولوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم
فائل فوٹو
November, 15 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں فوری طور پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ہر تعلیمی ادارے کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقرر کردہ سیکیورٹی پروٹوکولز پر مکمل عمل کرے جبکہ اسکول سربراہان طلبہ اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
محکمہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں کا جامع سیکیورٹی آڈٹ فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ معائنے کے دوران سامنے آنے والی کسی بھی کمی کو بغیر تاخیر دور کیا جائے۔ اس کے علاوہ، فیلڈ افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ اسکولوں کا دورہ کریں تاکہ سیکیورٹی اقدامات کے نفاذ کی نگرانی کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جلد 95 ہزار نوکریوں کی فراہمی کا اعلان
دانش اسکولز اور کیڈٹ کالجز کے پرنسپلز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں زیادہ چوکسی اختیار کرنے اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔