گیس کمپنی کو نئے کنکشن کیلئے 6 لاکھ درخواستیں موصول
سوئی ناردرن گیس کمپنی کو مجموعی طور پر نئے کنکشنز کیلئے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں/ فائل فوٹو
November, 15 2025
لاہور (ویب ڈیسک): سوئی گیس کے نئے کنکشنز کا معاملہ، سوئی ناردرن گیس کمپنی کو مجموعی طور پر نئے کنکشنز کیلئے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
6 لاکھ سے زائد درخواستوں میں سے ناردرن لاہور ریجن کو ابتک مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد 9 ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹسز جاری کئے جا چکے، اسی طرح لاہور ریجن ویسٹ نے 5 ہزار سے زائد اور ایسٹ نے 4 ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹسز جاری کئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں سٹاف اور میٹریل کی کمی کے باعث عمل سست روی کا شکار ہے، مجموعی طور پر لاہور ریجن میں 2 ہزار 600 سے زائد میٹرز لگائے گئے، ہزاروں درخواستیں التوا کا شکار ہیں، سیلز سٹاف کم ہونے کے باعث آر ایل این جی نیو کنکشنز کا عمل سست روی کا شکار ہے۔