نادرا میں نوکریوں کا اعلان، آخری تاریخ سامنے آگئی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف پوزیشنز کیلیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف پوزیشنز کیلیے ملازمتوں کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف پوزیشنز کیلیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا جس کے لئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔

نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اگر آپ ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے بارے میں پُرجوش ہیں تو یہ آپ کیلیے بہترین موقع ہے۔ پوزیشن کے بارے میں مزید جاننے اور درخواست دینے کیلیے لنک پر https://lnkd.in/dj5KmzJJ کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شہریوں کو خبردار کر دیا

نادرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ عہدہ پیچیدہ ڈیٹا کو قابل عمل بنانے کیلیے اعلیٰ درجے کی BI اور حل تیار کرنے پر مرکوز ہے۔ آپ اینالیٹکس، اے آئی اور سیمنٹک ماڈلنگ میں جدید ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر ڈیٹا پر مبنی ایکو سسٹم بنانے کے مشن میں شامل ہو سکتے ہیں۔ پوزیشن کیلیے اپلائی کرنے کیلیے اس لنک پر https://lnkd.in/dj5KmzJJ کلک کریں۔

نادرا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا انجینئر لیڈ کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ یہ عہدہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا پائپ لائنز اور آرکیٹیکچرز کو ڈیزائن کرنے اور ان کا انتظام کرنے کی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔ اگر آپ کو ڈیٹا انجینئرنگ اور ڈیٹا ٹیکنالوجیز کا جنون ہے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ درخواست دینے کیلیے لنک پر https://lnkd.in/dj5KmzJJ کلک کریں۔

نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے کے عہدے کیلیے بھی درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ یہ پوزیشن اتھارٹی کے ٹیراڈیٹا ڈیٹا بیس سسٹمز کے نظم و نسق، اس بہتر بنانے اور قابل اعتمادی و کارکردگی کو یقینی بنانے کیلیے ہے۔ اگر آپ کو ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریشن، پرفارمنس ٹیوننگ اور انٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ میں مہارت حاصل ہے تو پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اپلائی کرنے کیلیے دیے گئے لنک پر https://lnkd.in/dj5KmzJJ کلک کریں۔

واضح رہے کہ مذکورہ ملازمتوں کے مواقع نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہیں جن کیلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2025 ہے۔