نادرا کے مطابق یہ سروس اس وقت اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ، لاہور، کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں دستیاب ہے۔
یہ بائیکر سروس ہفتے کے ساتوں دن صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کام کرے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس سروس کے تحت شہری اپنے شناختی کارڈز اور نادرا سے متعلق دیگر دستاویزات اپنے گھر پر ہی حاصل کر سکیں گے۔
گھر پر ترسیل کی فیس 1,000 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں850 روپے سروس چارجز اور150 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تین روز کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد
البتہ نادرا نے واضح کیا ہے کہ فیس میں فرق متعلقہ دستاویز کی نوعیت کے مطابق ہو سکتا ہے۔
بائیکر سروس حاصل کرنے کے لیے شہری درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر کے رائیڈر بُک کر سکتے ہیں:
لینڈ لائن :051-111-786-100
موبائل :1777
یہ سروس نادرا سینٹرز پر طویل قطاروں کو کم کرنے میں مدد دے گی اور شناختی کارڈ کی تجدید یا نئی درخواست کے عمل کو زیادہ آسان بنائے گی خاص طور پر بزرگ شہریوں اور مصروف افراد کے لیے۔