سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا/فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے 7 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ محکمہ ماحولیات کے مطابق اب بس اسٹینڈ سے کوئی بس بغیر فٹنس کے نہیں نکلے گی، ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق لاہور کے خارجی اور داخلی راستوں پر فورس تعینات کر دی ہے، فورس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

تحریری حکم میں کہا گیا کہ لاہور میں تعمیراتی کاموں سے بننے والی گردو غبار پر عملے کو تعینات کیا جائے، عملہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیکر ایس او پیز پورے کروائے، بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے رات کو ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں کو بند کروانے کے نوٹیفکیشن پر عمل شروع کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس بند کروانے والی ٹیموں کی فہرست بھی دی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پارکوں میں اب ایسا کوئی نیا کام شروع نہ کیا جائے جس سے پارک کی نوعیت تبدیل ہو جائے، واسا کے ایم ڈی کے مطابق لاہور میں تعمیراتی کام مکمل کرلیے گے ہیں، ایم ڈی واسا نے بتایا کہ اب سٹرکوں کی بحالی کے لیے ایل ڈی اے کام ہے، ایل ڈی اے سٹرکوں کی بحالی کے لیے جلداز جلد اقدامات کرے، موٹر وے پر بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر نظر رکھنے کے لیے چینکنگ پوائنٹس مقرر کیے جائیں۔