سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم ایوان میں منظوری کیلئے پیش کی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے شق وار منظوری کے عمل کا آغاز کیا اور حامی اراکین کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کی۔

آئینی ترمیم ایوان میں پیش ہونے پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ شروع کردیا، اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، سینیٹر روبینہ ناز کے اصرار کے باوجود پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے احتجاج میں شرکت نہیں کی۔

ستائیسویں آئینی ترمیمی پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ ہوئی تو سیف اللہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے، اس کے علاوہ جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے حق میں کھڑے ہو ئے۔

بعدازاں 27ویں آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا، 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 64 اراکین نے ووٹ دیا۔