ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے افتخار چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ افتخار احمد چیمہ پارٹی کے باوفا رکن اور میرے انتہائی مخلص ساتھی تھے، ان کی ناگہانی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و ہمت دے۔
وزیرِاعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹروے ذوالفقار احمد چیمہ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔
دوسری جانب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور ذوالفقار احمد چیمہ نے بتایا کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ ہمارے بڑے بھائی اور چیمہ خاندان کے سربراہ سابق ایم این اے جسٹس افتخار احمد چیمہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔