فائرنگ کی زد میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
tribal leader Shakir Langoo killed
فائل فوٹو
کوٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جانبحق ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں پیش آیا، جہاں شاکر سعد اللّٰہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں قبائلی رہنما شاکر خیراللّٰہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ منصوبہ بند تھا اور اس کی نوعیت ذاتی دشمنی یا قبائلی اختلافات سے متعلق ہو سکتی ہے۔

واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ضلع قلات میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش پائی جاتی ہے، مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں اصلاحات کا فیصلہ

یہ واقعہ علاقے میں قبائلی تنازعات اور فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی یاد دلاتا ہے، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے لواحقین کو یقین دلایا گیا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔