مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
Iftikhar Ahmed Cheema death news
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے۔

مرحوم کا تعلق وزیرآباد سے تھا اور وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑا دی۔

جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ ایک باوقار، دیانتدار اور عوام دوست شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، وہ نہ صرف مسلم لیگ (ن) کے فعال رہنما تھے بلکہ اپنے حلقے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی پیش پیش رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر رہنما لعل محمد خان انتقال کر گئے

مرحوم سابق آئی جی موٹروے ذوالفقار چیمہ کے بھائی اور سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ کے بڑے بھائی تھے۔

سیاسی رہنماؤں نے افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔