مرحوم طویل عرصے سے سیاست کے میدان میں سرگرم تھے اور کئی بار قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی سیاسی زندگی کے آغاز سے لے کر آخری دم تک وابستہ رہے۔
لعل محمد خان کی سیاسی خدمات کو عوام اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کی شخصیت کو عوام دوست، بااصول اور پارٹی سے وفادار رہنما کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم لعل محمد خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا اور پیپلز پارٹی کیلئے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں جو کردار ادا کیا، وہ پارٹی کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص، نظریاتی اور باعمل رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔