پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید ہسپتال میں داخل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور سینئر رہنما میاں محمود الرشید طبیعت ناساز ہونے کے باعث جناح ہسپتال لاہور داخل ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور سینئر رہنما میاں محمود الرشید طبیعت ناساز ہونے کے باعث جناح ہسپتال لاہور داخل ہوئے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور سینئر رہنما میاں محمود الرشید طبیعت ناساز ہونے کے باعث جناح ہسپتال لاہور داخل ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں سینے میں انفیکشن (Chest Infection) کی تشخیص کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے تیار

ہسپتال ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کی حالت اب تسلی بخش ہے تاہم مکمل تشخیص کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ ماہرینِ امراضِ سینہ کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ جناح ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے خون کے ٹیسٹ، ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیے گئے ہیں تاکہ انفیکشن کی شدت اور ممکنہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر دو اہم رہنما، عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی بھی مختلف طبی مسائل کے باعث ہسپتال داخل ہو چکے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ کو چند روز قبل معدے کی تکلیف کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں قید کے دوران طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔