قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے نئی سہولت متعارف
فائل فوٹو
October, 31 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پرزنس ڈیپارٹمنٹ نے ایک نیا موبائل ایپلیکیشن متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صوبے بھر کے قیدی اپنے اہل خانہ سے ورچوئل ملاقات کر سکیں گے۔
ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جیلوں کے اندر خصوصی مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ یہ آن لائن ملاقاتیں ممکن ہو سکیں۔
قیدیوں کے اہل خانہ اب ایپ کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں جس سے جیل کا دورہ کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ ایپ کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کاعارضی طور پر خدمات معطل کرنے کا اعلان
ڈیپارٹمنٹ نے جیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ نئی سہولت کے بارے میں آگاہی بینرز جیلوں میں لگائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملاقات کے عمل کو آسان، محفوظ اور دونوں یعنی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔