 
                                ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 47 ہزار 772 امیدواروں نے شرکت کی، ایم ڈی کیٹ امتحان کے کل نمبر 180 تھے، 42 ہزار 48 امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔
یو ایچ ایس ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 55 فیصد یا زائد نمبر لینا لازمی ہے، امتحان دینے 39 ہزار 648 امیدواروں نے 55 فیصد سے زائد نمبر لیے، 817 امیدواروں نے 170 اور 180 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ 5 ہزار 955 امیدواروں نے 160 اور 169 کے درمیان نمبر حاصل کیے،6 ہزار 993 نے امیدواروں نے 150 سے 159 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کی جوابی شیٹ جاری کر دی
یو ایچ ایس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی جوابی شیٹ اسی شام کو جاری کردی گئی تھی، جوابی شیٹ طلبہ کو فائنل نتائج سے پہلے اپنی کارکردگی جانچنے میں مدد دیتی ہے۔
جوابی شیٹ کی مدد سے طلبہ اپنے جوابات ملا کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے درکار میرٹ رینج میں آتے ہیں یا نہیں۔
 
                         
                         
                         
                        