 
                                وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہونہار طلبہ وطالبات کے لئے لیپ ٹاپ سکیم 2025 ءکا افتتاح کر دیا، تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہونہار طلباء و طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے لیپ ٹاپ لینے والے ہونہار طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میرے لیے یہ خوشی کا دن ہے کہ ایک مرتبہ پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا ہےکہ قوم کے انتہائی قابل اور ہونہار بچوں کے سامنے کھڑا ہوں جو والدین اور اساتذہ کرام کی محنت اور دعاؤں کے نتیجے میں قوم کے عظیم معمار بن رہے ہیں، اپنی طرف سے اور اپنی حکومت کی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے اُنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
آج میرے لیے خوشی کا دن ہے کہ ایک مرتبہ پھر اللہ تعالیٰ نے مجھ ناچیز کو یہ موقع دیا کہ قوم کے قابل اور ہونہار بچوں کے سامنے کھڑا ہوں۔میں اپنی طرف سے , اپنی حکومت اور پوری قوم کی طرف سے ہونہار طلبہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
— PMLN (@pmln_org) October 30, 2025
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف pic.twitter.com/FEXQHIhRxF
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے یہ نوجوان، یہ بیٹیاں لیپ ٹاپ لے کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے، یہ میرٹ اور شبانہ روز محنت کا امتحان ہے، پورے ملک میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2011ء سے یہ پروگرام شروع ہوا اگر مجموعی قیمت لگائی جائے تو تقریباً 40، 50 ارب روپے خرچ ہو چکے ہوں گے لیکن قوم کے عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کی تعلیم، ہنر اور ان کو عظیم پاکستانی بنانے کے لیے 50 ارب کیا 500 ارب بھی خرچ ہو جائیں تو کوئی پرواہ نہیں ۔
Today wasn’t just an event — it was a celebration of dreams, determination, and the power of Pakistan’s youth. 💪
— PMLN (@pmln_org) October 30, 2025
The next generation gathered at Jinnah Convention Centre to receive their laptops that they earned on merit. 🚀#PMLaptopScheme2025 pic.twitter.com/4hxLk57kAC
ان کا کہنا تھا کہ اب لیپ ٹاپ سے بات بہت آگے چلی گئی ہے ، آج اے آئی، آئی ٹی، جدید مہارت اورٹیکنالوجییز دنیا میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں،سعودی عرب اے آئی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور اس نے اربوں ڈالر کا روڈ میپ اور انفراسٹرکچر بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کے لیے بغیر سود قرضوں کا اعلان
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو اے آئی اور آئی ٹی میں مفت تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ، یہ ایک نیا راستہ کھلا ہے، سعودی عرب اور پاکستان دو عظیم برادر ملک ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ ہمارا جو کچھ ہے وہ پاکستان کے کروڑوں بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے ، سعودی عرب پاکستان کے لیے سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہے۔
محمد شہباز شریف پاکستان کے لیے معاشی پیکیج دینے پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے پوری امید ہے جب ہم سب مل کر اس پر عمل پیرا ہوں گےتو زراعت معدنیات، کانکنی اور آئی ٹی سمیت پاکستان کی معیشت ترقی کرے گی۔
طلبہ کو 100 فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں۔2011 سے یہ پروگرام شروع ہوا اور آج اگر اسکی مجموعی قیمت لگائی جائے تو 40, 50 ارب روپے خرچ ہوچکے ہونگے لیکن میں بلا خوف و تردید کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی تعلیم پہ 500 ارب روپے بھی خرچ کیے جائیں تو وہ کم نہیں ہیں۔… pic.twitter.com/kzUxRinrDo
— PMLN (@pmln_org) October 30, 2025
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 2030ء میں ایک بین الاقوامی نمائش ہونے جا رہی ہے ، وہاں پر 2034ء میں فیفا کپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے ، اس کے لیے سعودی عرب کو نہ صرف اربوں ڈالر کی تعمیرات کرنی ہیں بلکہ ان کو ہزاروں لاکھوں انتہائی مہارت کی حامل افرادی قوت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی اور ایڑی چوٹی کا زور لگا کرہزاروں لاکھوں ہنر مند بچوں اور بچیوں کو سعودی عرب بھجوائیں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، لیپ ٹاپ وصول کرنے والے طلباء و طالبات نے دن رات محنت کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے، جب تک میرے پاس ذمہ داری ہے ملک کی نوجوان نسل کی بہتری، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے جتنے بھی وسائل درکار ہوں گے ،ان کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے، ملکی وسائل کو استعمال کر کے مل کر پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک عظیم ملک بنائیں گے۔
 
                         
                         
                         
                        