نادرا کے مطابق، وہ افراد جو نان اسمارٹ چِپ شناختی کارڈ کے لیے پہلی بار درخواست دے رہے ہیں، وہ کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر بغیر کسی پروسیسنگ فیس کے صرف 15 دن میں اپنا کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس اقدام کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور متعدد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا اس مفت کارڈ سہولت کو پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آن لائن بھی دستیاب کرے تاکہ شہریوں کو مزید آسانی حاصل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
اسی دوران، نادرا نے سندھ بھر میں نوجوانوں کے لیے سینکڑوں نئی ملازمتوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کراچی اور دیگر 9 اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اہل امیدواروں کے پاس کم از کم انٹرمیڈیٹ کی تعلیم اور 25 سال سے کم عمر ہونا لازمی ہے۔ ان آسامیوں کے لیے انٹرویوز 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔
علاوہ ازیں، نادرا نے 11 اضلاع بشمول میرپور خاص، کوٹری اور مٹیاری میں نئے دفاتر کے قیام کے لیے زمین حاصل کر لی ہے تاکہ عوام کو زیادہ بہتر اور سہل خدمات فراہم کی جا سکیں۔
نادرا کا یہ دوہرا اقدام پہلی بار مفت شناختی کارڈ کا اجرا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، عوامی خدمت اور نوجوانوں کی روزگار فراہمی کے لیے ادارے کے عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔