آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 16 ہزار 362 روپے پر آگئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں آج 12 ہزار 3 روپے کمی ہوئی جس کے بعد پاکستان میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح عالمی صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا، بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 140 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 940 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا
دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 173 روپے کی کمی سے 4ہزار 924 روپے اور 10 گرام چاندی 148 روپے کمی سے 4 ہزار 221 روپے کی ہو گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو مقامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے۔