تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا
تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 400 روپے کی کمی آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں اونس سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 91 ہزار روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آگیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت2 ہزار 58 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 24 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 3 ہزار 668 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ادھر ملکی صرافہ بازاروں میں چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 109 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 387 روپے کی ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے کی کمی کے بعد 3 ہزار 761 روپے پر آگئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں 1.09 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس چاندی کی قیمت 42.69 ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 41.60 ڈالر فی اونس پر آگئی۔