سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر
وزیراعلی ٰخیبر پختوانخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی
وزیراعلی ٰخیبر پختوانخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعلی ٰخیبر پختوانخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی۔

درخواست ہائیکورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی ٰخیبر پختوانخوا سہیل آفریدی نے بار الیکشنز میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی حمایت کی، آئی ایل ایف کے امیداروں کی حمایت وزیراعلیٰ کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے، سہیل آفریدی نے آرٹیکل، 2 اے، 4،5،6،9 اور 25 کی کھلم خلاف ورزی کی، سہیل آفریدی کا اقدام ممبر اسمبلی اور بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختتونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔