سرکاری حج سکیم واجبات: آخری قسط کی 3 نومبر سے وصولی کا آغاز
سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا سلسلہ 3 نومبر سے شروع ہوگا
سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا سلسلہ 3 نومبر سے شروع ہوگا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا سلسلہ 3 نومبر سے شروع ہوگا، بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے۔

منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔ حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی۔ حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کرائے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایچ اے کا نہر کنارے شپ ریستوران اور پکنک پوائنٹس کی تعمیر کا اعلان

دوسری قسط کی مد میں چھ لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے ۔ ڈبل بیڈ فیملی روم کے اضافی 2 لاکھ روپے ، ٹرپل بیڈ فیملی روم کے اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے ۔ درخواست گزار دوسری قسط جمع کراتے وقت پیکیج تبدیل کرا سکیں گے ، اس کے بعد تبدیلی کی اجازت نہیں ہو گی۔