پی ایچ اے کی جانب سے 48 کروڑ 41 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے اس منفرد منصوبے کے لیے اشتہارات جاری کر دیے گئے، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ای ٹینڈرنگ کے ذریعے بولیاں طلب کر لیں، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کینال کے سنگم پر یہ منفرد اور جدید منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، شہریوں کو تفریح، ڈائننگ اور واٹر ویو کے ساتھ جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ منصوبہ زندہ دلان لاہور کے لیے ایک نیا تفریحی مرکز ثابت ہوگا جہاں وہ فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزار سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ہفتے کی تعطیل کا اعلان
پی ایچ اے حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بڑھانا اور شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور کینال کے کنارے اس نوعیت کا شپ ریسٹورنٹ قائم کیا جا رہا ہے جو نہ صرف شہریوں کے لیے پرکشش ہوگا بلکہ شہر کی سیاحت کو بھی فروغ دے گا، منصوبے کی تکمیل سے لاہور میں پبلک اسپیسز کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا جائے گا۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا اور عوام کو صاف ستھرا تفریحی ماحول فراہم کرے گا، پی ایچ اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منصوبے میں ماحول دوست تعمیراتی مواد استعمال کیا جائے گا تاکہ نہر کا قدرتی حسن برقرار رہے۔