پنجاب: سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ہفتے کی تعطیل کا اعلان
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ہفتے کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ہفتے کے روز تعطیل کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ہفتے کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا، اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری سپیشل ایجوکیشن سکولز، کالجز اور ٹریننگ سینٹرز اب ہفتے کے روز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور اداروں کے انتظامی امور کو مزید مو ثر انداز میں چلایا جا سکے۔

دوسری طرف آئی این پی کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے، پنجاب میں میٹرک کیلئے سمارٹ اینڈ ریڈیوسڈ سلیبس فعال ہے، گیارہویں جماعت کے سلیبس کیلئے ہماری ٹیم کام کر رہی ہے۔