وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چیف سکیورٹی آفیسر کو تبدیل کر دیا گیا،پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب ایس پی حمزہ امان اللہ کو وزیراعلی ٰ مریم نواز کا نیا چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ایس پی ارسلان زاہد اور ایس پی احمد زنیر چیمہ کو بھی وزیراعلیٰ کی سکیورٹی پر تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ مذہبی جماعت پر پابندی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی کی سکریننگ شروع کی گئی تھی وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے وابستہ تمام افراد کے پس منظر کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی فلاحی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں اہم پیشرفت

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسکریننگ کے دوران اہلکاروں اور سٹاف کے مذہبی یا سیاسی رجحانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، اگر کسی فرد کا تعلق مذہبی جماعت یا مشکوک گروہ سے پایا گیا تو اسے فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس اور جاتی عمرہ کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج اور مریدکے واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دی تھی اور اس حوالے سے سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں۔

پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا تھا ، ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔