پی ٹی اے: مفت سم کارڈ کی خریداری پر وارننگ جاری
فائل فوٹو
October, 27 2025
(ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مفت سم کارڈز کی فروخت کے فراڈ کے بارے میں سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق دھوکے باز اکثر لوگوں کو مفت سم کارڈز یا جعلی مالی امداد کے منصوبے کے بہانے فریب دیتے ہیں تاکہ وہ اپنا بائیومیٹرک ڈیٹا فراہم کریں۔ ایسے فراڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے سم اکثر مالی فراڈ یا شناختی چوری جیسے جرائم میں استعمال ہوتے ہیں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سم کسی اور کو دینا جرم ہے۔ اتھارٹی نے زور دیا کہ ہر شخص کو محتاط رہنا چاہیے اور ذاتی یا بایومیٹرک معلومات غیر مصدقہ ذرائع کے ساتھ شیئر نہ کرے۔
ایک علیحدہ لیکن متعلقہ اقدام کے طور پر میٹا نے پی ٹی اے اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے ساتھ مل کر ایک آگاہی مہم Is This Legit? شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستانی عوام کو عام آن لائن فراڈ
اور دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان: اسلام آباد– تہران– استنبول ریل سروس کا آغاز
یہ مہم میٹا کے وسیع ایشیا-پیسیفک پروگرام کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل سیفٹی اور لٹریسی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
میٹا میں پاکستان پبلک پالیسی کی سربراہ دانیا مختارنے کہا کہ میٹا فعال طور پر اپنے پلیٹ فارمز سے فراڈ کرنے والوں کو ہٹاتی رہتی ہے مگر وہ ہمیشہ نئے طریقے اپناتے ہیں اور متعدد ایپس و ویب سائٹس کو نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آگاہی اور تعلیم طاقتور اوزار ہیں اور اس مہم کے ذریعے ہم پاکستانی صارفین کو عام خطرات پہچاننے میں مدد دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ آن لائن محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے پی ٹی اے کا شکریہ بھی ادا کیا کہ مہم کو مضبوط بنانے میں تعاون کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ادارے صارفین کو انٹرنیٹ پر محفوظ رہنے کے لیے ضروری معلومات اور وسائل فراہم کرنے کے مشن میں ایک ہیں۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025