پاکستان: اسلام آباد– تہران– استنبول ریل سروس کا آغاز
Islamabad Tehran Istanbul train
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان31 دسمبر2025 کو اسلام آباد–تہران–استنبول ریل سروس دوبارہ شروع کرے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ طویل انتظار کے بعد یہ بین الاقوامی ریل سروس دوبارہ فعال ہوگی جو پاکستان کی علاقائی رابطہ کاری اور تجارتی منصوبوں کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ریل سروس کی بحالی سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور نقل و حمل کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
یہ بین الاقوامی ریل سروس، جسے ایکو فریٹ ٹرین بھی کہا جاتا ہے، اقتصادی تعاون تنظیم  کے تحت شروع کی گئی تھی تاکہ تینوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دیا جا سکے لیکن عملی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کی وجہ سے اسے معطل کر دیا گیا تھا۔

عباسی نے کہا کہ اس راستے کی دوبارہ بحالی حکومت کی علاقائی تجارتی راہداریوں کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی اور مغربی ایشیا کے درمیان ٹرانزٹ ہب بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالج ٹیچنگ انٹرنز کے لیے ماہانہ 65 ہزار روپے پیکج کا اعلان

ابتدائی طور پر یہ سروس مال برداری کے لیے کام کرے گی جبکہ مستقبل میں مسافروں کی خدمات بھی شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکو ڈیک پروجیکٹ کے تحت 400 کلومیٹر نیا ریل ٹریک بنایا جا رہا ہے تاکہ مال برداری میں بہتری آئے اور بلوچستان سے معدنیات کی برآمدات میں اضافہ ہو۔

پاکستان ریلوے جدید سگنلنگ سسٹمز اور فریٹ مینجمنٹ اصلاحات پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ کارکردگی اور آمدنی میں اضافہ ہو۔