یہ نیا اقدام پنجاب کے مختلف کالجز میں خدمات انجام دینے والے 8,000 سے زائد انٹرنز کو فائدہ پہنچائے گا۔
انٹرمیڈیٹ سطح پر کام کرنے والے انٹرنز کو ماہانہ 55,000 روپے ملیں گے جبکہ بی ایس سطح پر کام کرنے والے انٹرنز کو ماہانہ 65,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
انٹرن شپ کا دورانیہ انٹرمیڈیٹ انٹرنز کے لیے 7 ماہ اور بی ایس انٹرنز کے لیے 10 ماہ ہوگا،مدت مکمل ہونے پر تمام انٹرنز کو تجربے کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈرون پولیسنگ کا آغاز
حکومت نے اس پروگرام میں شمولیت کے لیے خصوصی کوٹے بھی مختص کیے ہیں:
- اقلیتوں کے لیے 404 نشستیں
- معذور افراد کے لیے 243 نشستیں
- خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے 40 نشستیں
مختص کردہ 4.217 ارب روپے کی رقم انٹرنز کے وظیفوں کے ساتھ دیگر انتظامی اخراجات پر بھی صرف کی جائے گی۔ یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان اساتذہ کی حوصلہ افزائی، سماجی شمولیت کے فروغ اور صوبے کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔