پاکستانی فضائی حدود دو روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
Pakistan airspace closure
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت سے ملنے والی فضائی حدود کو دو روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی اور تکنیکی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 28 اور 29 اکتوبر کو بھارت سے ملنے والی فضائی حدود بند رکھے گا، فضائی حدود روزانہ صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران بھارت سے گزرنے والے تمام بین الاقوامی روٹس لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں معطل رہیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو اس فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے اور باضابطہ طور پر نوٹم  (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس دوران کمرشل پروازوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی پرواز متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اپیل کا پہلا آفیشل اسٹور پاکستان میں کھولنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش ایک حفاظتی اقدام ہے جس کا مقصد فضائی ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری اور تکنیکی امور کی تکمیل ہے۔ سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ اتھارٹی کو بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز کے دوران روزانہ تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، جس کے بعد پروازوں کا معمول بحال کر دیا جائے گا۔