اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام محکموں، اداروں اور انتظامی دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی نئی بھرتی یا تبادلہ تاحکمِ ثانی نہ کیا جائے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جاری بھرتیوں اور تبادلوں کے تمام عمل کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
واضح کیا گیا کہ صرف ہنگامی نوعیت کی تقرریاں یا تبادلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پیشگی منظوری سے ہی کیے جا سکیں گے۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور تمام محکموں کے سربراہان کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 9 وزرا سمیت 10 ارکان پیپلز پارٹی میں شامل
ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد نئی کابینہ کی تشکیل سے قبل انتظامی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ تبادلوں یا بھرتیوں کے عمل میں کسی قسم کی سیاسی یا انتظامی مداخلت نہ ہو۔
اعلیٰ افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔