پہلے مرحلے میں 45 الیکٹرک بسیں شہر کی چار اہم روٹس پر چلائی جائیں گی جن کا کرایہ صرف 25 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ سروس روزانہ تقریباً 20,000 مسافروں کو فائدہ پہنچائے گی جو روایتی ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں زیادہ صاف ستھری اور مؤثر سہولت فراہم کرے گی۔
چارجنگ اسٹیشنز اس وقت میٹرو اسٹیشن اور اولڈ واران ڈپو پر قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ نئی بسوں کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
حکام نے راولپنڈی الیکٹرک بس روٹس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اعلان کے مطابق بسیں اہم راستوں پر چلیں گی جن میں صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے علاوہ راجہ بازار سے کرال چوک اور ساون اڈا شامل ہیں۔
راولپنڈی الیکٹرک بس کے تصدیق شدہ روٹس یہ ہیں:
- ریلوے اسٹیشن تا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ
- کرال چوک تا فوارہ چوک
- عمر بیگ چوک تا منڈی موڑ
- منور کالونی تا صدر
- مریڑ چوک تا موٹروے موڑ
- فیض آباد تا ترامڑی چوک
- آئی جے پی میٹرو اسٹیشن تا کُڑی روڈ
- صدر تا لالہ رخ کالونی
- عمیر بیگ روڈ تا قدیمی امام بارگاہ محلہ
- صدر لوپ سروس
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری
یاد رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے ہی صوبے کے مختلف شہروں میں اسی طرز کی الیکٹرک بس سروسز کا آغاز کر چکی ہیں جو حکومت کے گرین پبلک ٹرانسپورٹ پروگرام کا حصہ ہے۔
یہ منصوبہ راولپنڈی کے ٹرانسپورٹ نظام کی جدیدیت اور شہریوں کے لیے سفر میں سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔