سردیوں میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری
winter school timings
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سکولوں کے نئے اوقات کار کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سردیوں کے دوران اسکول اب صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلا کریں گے، جبکہ دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر چھٹی دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ نئے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پیر کے روز جاری کیا جائے گا جس کے بعد یہ شیڈول صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں درجہ حرارت میں کمی اور دھند کے باعث طلبہ کیلئے صبح سویرے اسکول آنا مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ بچوں کو سہولت دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویٹ لفٹنگ کا روشن ستارہ بجھ گیا

محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو موسم کے مطابق کپڑوں کا استعمال یقینی بنانے کی تلقین کی جائے اور ہیٹرز یا دیگر حفاظتی اقدامات کا مناسب انتظام رکھا جائے۔

دوسری جانب والدین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بچوں کی صحت کا بہتر خیال رکھا جا سکے گا اور سرد موسم میں حاضری میں بہتری آئے گی۔