پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا،جلد ہی منتخب امیدواروں کو جلد باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی تین نشستوں اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اپنے امیدوار کھڑا کرے گی، این اے 96 سے بلال بدر، این اے 104 سے راجہ دانیال اور این اے 143 سے محمد طفیل کو ن لیگ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد: پیپلز پارٹی کا 72 گھنٹے میں نئی حکومت بنانے کا اعلان
ن لیگی رہنماؤں کے مطابق تمام امیدوار پارٹی کے وفادار اور مقامی سطح پر مضبوط حمایت رکھتے ہیں، جنہیں قیادت نے مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور انتخابی مہم کو فعال انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔