واپڈا نے گریجویٹس کے لیے انٹرن شپس کا اعلان کر دیا
WAPDA internships
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک)واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان بھر کے نوجوان گریجویٹس کے لیے ایک تنخواہ یافتہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

یہ پروگرام نئے گریجویٹس کو تجربہ کار ماہرین کی نگرانی میں پیشہ ورانہ اخلاقیات، دفتر کے نظم و ضبط اور تکنیکی مہارتوں کے عملی تجربے کا موقع فراہم کرے گا۔ انٹرن شپ کا دورانیہ آٹھ ہفتے (دو ماہ) ہوگا اور منتخب امیدواروں کو ماہانہ 20,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

کل 50 نشستیں دستیاب ہیں جو درج ذیل شعبوں میں تقسیم کی گئی ہیں:

  • الیکٹریکل/الیکٹرانکس اور مکینیکل انجینئرنگ کے لیے 16 نشستیں
  • سول انجینئرنگ کے لیے 14 نشستیں
  • جیولوجیکل انجینئرنگ کے لیے 5 نشستیں
  • کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی کے لیے 3 نشستیں
  • فنانس اور اکاؤنٹنگ کے لیے 5 نشستیں
  • ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے لیے 5 نشستیں
  • ماس کمیونیکیشن کے لیے 2 نشستیں

اہلیت کے معیار:

  • حالیہ گریجویٹس (آخری 3 سال کے اندر) جن کا کم از کم CGPA 2.8 ہو۔
  • عمر26 سال یا کم ہونی چاہیے۔
  • مرد اور خواتین دونوں درخواست دینے کے اہل ہیں۔

صوبہ وار کوٹہ تقسیم:

نشستیں اوپن میرٹ (40%) اور صوبائی کوٹے (60%) کے تحت تقسیم کی گئی ہیں:

  • پنجاب – 6 نشستیں
  • سندھ – 6 نشستیں
  • خیبر پختونخوا – 6 نشستیں
  • گلگت بلتستان – 3 نشستیں
  • بلوچستان – 3 نشستیں
  • آزاد کشمیر – 3 نشستیں
  • سابقہ فاٹا – 3 نشستیں

یہ بھی پڑھیں: فری لیپ ٹاپس کی تقسیم کے لیے سرکاری تاریخ کا اعلان

ضروری دستاویزات:

  • تمام تعلیمی اسناد
  • شناختی کارڈ کی کاپی
  • ڈومیسائل کی کاپی
  • تازہ CV
  • دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
  • پولیس تصدیق فارم (صرف انجینئرنگ کے شعبوں کے لیے)

درخواست دہندگان واپڈا کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود Career سیکشن کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2025 ہے
یاد رہے کہ انٹرن شپ مکمل ہونے کے بعد ملازمت کی کوئی ضمانت نہیں اور صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

مزید یہ کہ کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا، انٹرویو کے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ضروری ہیں، نامکمل یا غلط درخواستیں اور مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائی گئی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی اور واپڈا کسی بھی وقت بھرتی کا عمل روکنے یا اس میں ترمیم کا اختیار رکھتا ہے۔