
انہوں نے مرحومہ کو ایک مہربان، ہمدرد خاتون اور اپنے بیٹوں، سلیمان اور قاسم کی بہترین دادی قرار دیا۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے بتایا کہ لندن کے دوروں کے دوران وہ اکثر ان کے ساتھ قیام کرتے تھے اور اپنی والدہ کے 1985 میں انتقال کے بعد لیڈی اینیبل ان کے لیے ماں جیسی بن گئیں تھیں۔
عمران خان نے ان کے انتقال کو ذاتی طور پر ایک بڑا صدمہ قرار دیا اور گولڈ اسمتھ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر وہ قید میں نہ ہوتے تو اپنے بیٹوں کے ہمراہ ان کے جنازے میں ضرور شرکت کرتے۔
“I am deeply saddened to hear about the passing of Lady Annabel Goldsmith. My family shared this heartbreaking news with me today while I am in prison.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 21, 2025
Annabel was a wonderful grandmother to my sons and an exceptionally kind and compassionate person. During my visits to London,…
لیڈی اینیبل گولڈ اسمتھ کا اصل نام اینیبل وین-ٹیمپسٹ-سٹیورٹ تھا وہ 1934 میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک مشہور برطانوی سوشلا ئٹ، مخیر اور مصنفہ تھیں۔ وہ لندن کی ایلیٹ سوسائٹی کی معروف شخصیت تھیں اور مشہور مے فیئر نائٹ کلب "انیبلز" انہی سے متاثر ہو کر ان کے پہلے شوہر مارک برلے نے قائم کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ارب پتی جیمز گولڈ اسمتھ سے شادی کی جن سے ان کے تین بچے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت: حذیفہ رحمٰن
انہوں نے ماحولیاتی اور انسانی فلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور 2004 میں اپنی خودنوشت "Annabel: An Unconventional Life" شائع کی۔ ان کے بیٹے بین نے انہیں ایک غیر معمولی اور مکمل زندگی گزارنے والی خاتون قرار دیا۔



