مریم نواز کا سموگ فری پنجاب: عملی اقدامات کا آغاز

مریم نواز شریف کے سموگ سے پاک صوبہ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبے بھر میں پولیس نے کاروائیاں تیز کیں/ فائل فوٹو
October, 22 2025
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سموگ سے پاک صوبہ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبے بھر میں پولیس نے کاروائیاں تیز کر دیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران فضائی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 824 مقدمات درج اور 775 افراد گرفتار کیے گئے۔ صرف لاہور میں 34 مقدمات درج ہوئے جبکہ 41 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 24 ہزار گاڑیاں بند جبکہ 283 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ہنرمند نوجوان پروگرام، روزگار کا نیا ریکارڈ قائم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انڈسٹریل ایریاز اور زرعی علاقوں میں کاروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی رعایت کی گنجائش نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائیاں کی جائے گی، یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ عوام کے سانس، صحت اور مستقبل کا سوال ہے۔
ضرور پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025

بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025

تمباکو نوشی ہر سال ملک میں ڈیڑھ لاکھ زندگیاں نگلنے لگی
October, 19 2025

کراچی: ٹماٹر کے دام بے لگام، شہری پریشان
October, 19 2025