
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ مریم نواز ہنر مند پروگرام کے تحت میں چند ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے فنی تربیت حاصل کر کے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا
بریفنگ کے مطابق 75 ہزار سے زائد نوجوان مختلف شعبوں میں روزگار حاصل کر چکے ہیں جبکہ 15 ہزار افراد بیرون ملک انٹرنیشنل اداروں میں ملازمتیں پا چکے ہیں۔ ٹیوٹا اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سے تربیت حاصل کرنے والے ہزاروں نوجوان اب برسر روزگار ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پروگرام کو مزید وسعت دینے، صنعتی ترقی کے لیے نیا انڈسٹریل سروے کروانے اور ہنر مند نوجوان کے لیے فری پرواز کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گارمنٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت 350 طالبات جبکہ پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 470 ٹرانس جینڈرز کو روزگار فراہم کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیت یافتہ ٹرانس جینڈرز کو مشینیں اور آلات بھی دیے جارہے ہیں تاکہ وہ خود روزگار کما سکیں۔ ڈیجیٹل پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو آئی ٹی ٹریننگ دینے کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس سے ہزاروں خواتین ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنیں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہمارا سرمایہ ہے، اب کوئی باصلاحیت ہاتھ بے روزگار نہیں رہے گا۔



